4 جون، 2024، 3:41 PM

غزہ پر اسرائیلی افواج کے حملوں کی شدید مذمت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں،پاکستانی وزیر اعظم

غزہ پر اسرائیلی افواج کے حملوں کی شدید مذمت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں،پاکستانی وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے بارے میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس علاقے کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روزنامہ شرق الاوسط کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی، سیاسی اور دفاعی تعلقات کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں ان تعلقات کو اقتصادی اور تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان علاقائی مسائل پر مکمل اتفاق ہے۔
شہباز شریف نے غزہ کے بارے میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا: ہم اسرائیلی افواج کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں اور جنگ کے فوری خاتمے اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

News ID 1924497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha